ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آسٹریلیا، سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والے تین افراد کی لاشیں برآمد

آسٹریلیا، سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والے تین افراد کی لاشیں برآمد

Tue, 04 Apr 2017 18:56:54    S.O. News Service

میلبورن،4اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی حکام نے بتایا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں سیلاب کے بعد کیے جانے والے امدادی آپریشن میں ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ گزشتہ روز اس خاتون کی کار سیلاب کی وجہ سے دریائے ٹویڈ میں گر گئی تھی۔ اس کار میں سوار ایک آٹھ سالہ بچی محفوظ رہی تھی تاہم اسے معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ چار ماہرغوطہ خوروں نے ان لاشوں کو منگل کی شام دریا سے نکالا۔ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے مختلف واقعات کے باعث سات افراد مارے گئے ہیں۔
 


Share: